حزب المجاہدین کا سرغنہ سید صلاح الدین بین الاقوامی دہشت گرد قرار

Jun 27, 2017 03:14 PM IST | Updated on: Jun 27, 2017 03:14 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ نے آج حزب المجاہدین کے سرغنہ سید صلاح الدین کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملاقات سے کچھ گھنٹے قبل امریکی وزارت خارجہ نے صلاح الدین کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا ہے۔ ان دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے قبل امریکہ کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔

امریکہ کے اس اعلان کے بعد کسی بھی امریکی شہری کے صلاح الدین کے ساتھ کسی طرح کے لین دین پر پابندی ہوگی اور امریکی عدالتی دائرے کے تحت آنے والی صلاح الدین کی ساری جائیداد ضبط ہو جائے گی۔ امریکہ کے مطابق صلاح الدین خود کش حملہ آور تیار کرتا ہے اور وہ کشمیر میں امن کے عمل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

حزب المجاہدین کا سرغنہ سید صلاح الدین بین الاقوامی دہشت گرد قرار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز