ٹائیگر زندہ ہے کی کامیابی سے کافی پرجوش کٹرینہ کیف ، 2018 میں آنے والی ہے یہ فلم

بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف ’ٹائیگر زندہ ہے’ کی کامیابی سے بہت پرجوش ہیں۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکویل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ۔

Jan 03, 2018 04:09 PM IST | Updated on: Jan 03, 2018 04:09 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف ’ٹائیگر زندہ ہے’ کی کامیابی سے بہت پرجوش ہیں۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکویل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ۔فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہورہی ہے ۔ اس فلم میں سلمان خان کے اپوزٹ کٹرینہ کیف کا بھی اہم کردار ہے ۔ طویل عرصہ بعد کٹرینہ کے کھاتے میں ہٹ فلم آئی ہے۔ جتنی تعریف سلمان خان کو ملی ہے اتنی ہی کیٹرینی کیف نے بھی حاصل کی ہے۔

کٹرینہ کو ان کی اداکاری اور خاص طور پر ایکشن مناظر کے لئے کافی سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’سلمان خان کی موجودگی کے باوجود لوگ میرے کردار کے بارے میں بات کر رہے ہیں، میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے۔ یہ بہت اچھا ہے کہ فلموں میں اداکارہ کو بھی پاورفل دکھایا جا رہا ہے اور لوگ پسند کر رہے ہیں‘‘۔فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد کٹرینہ کیف کی 2018 میں ٹھگس آف ہندوستان اور آنندایل رائے کی فلم ریلیز ہونے والی ہے۔

ٹائیگر زندہ ہے کی کامیابی سے کافی پرجوش کٹرینہ کیف ، 2018 میں آنے والی ہے یہ فلم

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز