دشمن نے حملہ کیا تو دس گنا شدت سے جواب دیں گے: آیت اللہ علی خامنہ ای

Jun 05, 2018 12:02 PM IST | Updated on: Jun 05, 2018 12:02 PM IST

تہران۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیوں کا مغربی ممالک کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نےعرب عوام پرزوردیا کہ وہ امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن معاشی اور نفسیاتی دباؤ سے ایران کو اپنے آگے جھکانا چاہتا ہے مگر ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا نہ ہی ناجائز مطالبات مانے گا۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی محروم اور مزاحمتی اقوام کی حمایت جاری رکھی جائےگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن نے حملہ کیا تو دس گنا شدت سے جواب دیں گے۔

دشمن نے حملہ کیا تو دس گنا شدت سے جواب دیں گے: آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے سپریم مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای: فائل فوٹو۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے یوروپی رہنماؤں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’چند یوروپی ممالک سے ہمیں پیغام ملا ہے کہ وہ ایرانی عوام سے امید کرتے ہیں کہ وہ ایک ہی وقت میں پابندیوں کو برداشت کریں اور ان سے نبرد آزما ہوں اور ہم اپنی جوہری سرگرمیاں بھی ختم کردیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میں ان ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔‘

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز