سعودی استحکام اور شہریوں کی سلامتی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : شاہ سلمان

Jul 09, 2017 08:51 PM IST | Updated on: Jul 09, 2017 08:51 PM IST

ریاض : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے استحکام اور شہریوں کی سلامتی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مکمل تن دہی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مملکت کی سلامتی اور استحکام کو خطرات سے دوچار کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے گزشتہ دنوں القطیف کی المسورہ کالونی میں شہید ہونے والے دو سعودی فوجیوں کے والدین سے ٹیلی فون پر تعزیت کی اور لواحقین کو یقین دلایا کہ مملکت کے سیکورٹی ادارے شہریوں اور ملک کی سلامتی پر حملہ آور کسی بھی فرد کو نہیں چھوڑیں گے اور سعودی عرب کے استحکام کو گزند پہنچانے کی کوئی بھی کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔

سعودی استحکام اور شہریوں کی سلامتی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : شاہ سلمان

شہداء کے اہل خانہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ٹیلی فون کال پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی جانب سے پرسہ تمام سوگواران کے لئے بہت بڑی ڈھارس ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز