عامر خان کی فلم سکریٹ سپر اسٹار کا شاندار آغاز ، جانیں پہلے دن کتنی کی کمائی ؟

Oct 20, 2017 07:38 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 07:38 PM IST

ممبئی : روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’’سکریٹ سپر اسٹار ‘‘ نے پہلے دن تقریبا پانچ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ یہ اطلاع یہاں تجارتی ذرائع نے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شاندار آغاز ہے اور کیونکہ یہ سمجھا جارہاتھا کہ دیوالی کی تقریبات کی وجہ سے ناظرین کم آئیں گے۔ سکریٹ سپر اسٹار ایک اسکولی طالبہ انسیا کی کہانی ہے ۔یہ کردار زائرہ وسیم نے ادا کیا ہے۔مہروج اور راج ارجن بھی کلیدی رول میں ہے۔

انسیا ایک ابھرتی ہوئی سنگر ہے جسے اپنے والد کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ جس کے بعد وہ سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے اور اپنے ویڈیو پوسٹ کرتی ہے۔

عامر خان کی فلم سکریٹ سپر اسٹار کا شاندار آغاز ، جانیں پہلے دن کتنی کی کمائی ؟

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز