اس وجہ سے گرفتار ہوئے سعودی عرب کے 11 شہزادے

Nov 06, 2017 02:13 PM IST | Updated on: Nov 06, 2017 02:13 PM IST

ریاض۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجادان نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات سے سرمایہ کاری کا ماحول برقرار رکھا جا سکے گا اور احکامات پر عملدرآمد کے تئیں لوگوں کا یقین بڑھے گا۔ نیوز ایجنسی ژنہوا نے اتوار کو العربیہ کے حوالے سے بتایا کہ ولی عہد  محمد بن سلمان کی قیادت میں نئی ​​انسداد بدعنوانی کمیٹی کے حکم پر ہفتہ کو 11 شہزادے، چار وزراء اور قریب 12 سابق وزراء کو گرفتار کرنے کے بعد وزیر خزانہ کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری انصاف اور شفافیت کی عکاسی کرتی ہے اور یہ لوگوں کے حقوق اور عوامی پیسے کی حفاظت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، بدعنوانی کے خلاف لڑائی سے تاجروں کا اعتماد بڑھے گا  اور سرمایہ کاروں کے درمیان صحت مند مقابلہ کو فروغ ملے گا۔

اس وجہ سے گرفتار ہوئے سعودی عرب کے 11 شہزادے

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان۔ تصویر: رائٹر، فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز