كلبھوشن جادھو کے معاملہ میں بین الاقوامی عدالت کل سنائے گی اپنا فیصلہ

May 17, 2017 11:52 PM IST | Updated on: May 17, 2017 11:52 PM IST

ہیگ : بین الاقوامی عدالت كلبھوشن جادھو کے معاملہ میں کل دوپہر کو فیصلہ سنائے گی ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق فیصلہ دوپہر ساڑھے تین بجے سنایا جائے گا۔ كلبھوشن جادھو جاسوسی کے الزام میں پاکستان کی جیل میں بند میں ہیں۔ پاکستان نے انہیں پھانسي کی سزا سنا رکھی ہے۔ ہندوستان نے معاملہ کو ہیگ کورٹ آف جسٹس میں اٹھایا ہے۔ معاملہ پر پیر کو سماعت ہوئی تھی۔

عالمی عدالت نے 10 مئی کو جادھو کی پھانسی پر روک لگا دی تھی۔ پاکستان کی فوجی عدالت نے جادھو کو جاسوسی کا مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ پاکستان نے جاسوسی کے الزام میں انہیں ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے حراست میں رکھا ہے۔ كلبھوشن جادھو 10 اپریل کو پاکستان کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

كلبھوشن جادھو کے معاملہ میں بین الاقوامی عدالت کل سنائے گی اپنا فیصلہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز