قطر کا بحران حل کرنے کیلئے خطے میں سفارتی کوششیں تیز ، امیر کویت نے شاہ سلمان کو بھیجا خط

Aug 09, 2017 11:29 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 11:29 PM IST

جدہ : سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے ایک خط ارسال کیا گیا ہے۔ یہ خط کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سپرد کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق کویتی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے بھی ملاقات کی۔ ادھر کویتی نمائندے نے مصر کا دورہ بھی مکمل کر لیا ، جہاں انہوں نے قطر کے بحران اور کویت کے ثالثی کے کردار کے حوالے سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

قطر کا بحران حل کرنے کیلئے خطے میں سفارتی کوششیں تیز ، امیر کویت نے شاہ سلمان کو بھیجا خط

علاوہ ازیں امریکہ کے دو نمائندے جلد ہی کویت پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد یہ نمائندے قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک کا دورہ شروع کریں گے۔ امریکی وفد میں اینتھونی زینی اور امریکی وزیر خارجہ کے نائب معاون ٹموتھی لینڈرکنگ شامل ہیں۔ سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کے بعد دونوں شخصیات قطر جائیں گی۔

اسی سیاق میں الجزائری وزیر خارجہ عبدالقادر مساہی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک قطر کے بحران کا حل تلاش کرنے کے واسطے کویت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز