کویت نے قطر کو بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے مطالبات کی فہرست سپرد کردی

Jun 23, 2017 11:08 AM IST | Updated on: Jun 23, 2017 11:08 AM IST

دبئی : قطر کا بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک کے مطالبات کی فہرست کویت نے امیر قطر کو ارسال کردیا ہے۔ یہ اطلاع الجزیرہ ٹیلیویژن نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔  تاہم، ان مطالبات کے بارے میں فوری طورپر کوئی تفصیل نہيں بتائی گئی ہے۔

سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے گزشتہ 5 جون کو قطر سے اپنے تعلقات ختم کرلیا تھا۔ بائیکاٹ کرنے والے ان ممالک نے قطر پر خطے میں دہشت گردی کی مالی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ بعد میں سوڈان، یمن ، مالدیپ اور موریتانیہ نے بھی اس الزام پر بائیکاٹ کی حمایت میں سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔تاہم، قطر نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔

کویت نے قطر کو بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے مطالبات کی فہرست سپرد کردی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز