افغانستان کے پنج شير میں تودہ گرنےسے 10 افراد کی موت ، 300 گھر تباہ

افغانستان کے صوبہ پنج شير کے پیشگھور گاؤں میں تودہ گرنے کی وجہ سے تقریبا 300 گھرتباہ ہو گئے جس میں کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔

Jul 12, 2018 07:22 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 07:22 PM IST

کابل : افغانستان کے صوبہ پنج شير کے پیشگھور گاؤں میں تودہ گرنے کی وجہ سے تقریبا 300 گھرتباہ ہو گئے جس میں کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ آفت بدھ کی رات کو آئی۔ حکام کے مطابق دو ہیلکاپٹروں، ایک ریسکیو اور ہنگامی امدادی ٹیم کو جائے حادثہ کے لئے روانہ کر دیا گیاہے۔

افغانستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان عمر محمدی نے جمعرات کو بتایا کہ پیشگھور گاؤں میں تودہ گرنے سے ملبے میں پھنسے لوگوں کو محفوظ باہرنکالنےکی کوشش جاری ہے۔بلجیم کی راجدھانی برسلس ناٹو سربراہ اجلاس میں حصہ لینےگئے صدر اشرف غنی نے انتظامیہ کو متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔

افغانستان کے پنج شير میں تودہ گرنےسے 10 افراد کی موت ، 300 گھر تباہ

غور طلب ہے کہ افغانستان کے کئی علاقوں میں تودہ گرنے کا واقعہ عام ہے۔ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے تودےگرنےکے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز