انڈونیشیا کے بالی میں زمین کھسکنے سے 12 افراد ہلاک

Feb 10, 2017 05:08 PM IST | Updated on: Feb 10, 2017 05:08 PM IST

جکارتہ۔ انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں بارش کی وجہ سے چٹانیں کھسکنے کے تین واقعات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آفات سے بچاؤ کی ایجنسی نے بتایا ہے کہ بالی کے کنٹامانی ضلع کے تین گاؤں میں کل زمین دھسنے سے مونٹ بتورآتش فشاں کی ڈھلان پر واقع مکانات گرگئے جس سے 12 باشندے ہلاک ہوگئے ۔ان میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ۔

انڈونیشیا کے بالی میں زمین کھسکنے سے 12 افراد ہلاک

لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ایجنسی کی افسر اندرا کلک نے کہا کہ آج بھی تیز بارش ہورہی ہے وہاں رہنے والے لوگوں کو جاننا چاہئے کہ کھڑی ڈھلانوں پر چٹانیں کھسکنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ابھی سنیچر اور اتوار کو بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز