شریف کے استعفی کے مطالبے کے سلسلے میں وکلاء کا مظاہرہ

Jul 20, 2017 04:04 PM IST | Updated on: Jul 20, 2017 04:04 PM IST

لاہور۔ پاکستان میں پنامہ کاغذات معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف کے استعفی کے مطالبے کے سلسلے میں وکلاء نے کورٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ وکلاء کے مظاہرے کی وجہ سے ہائی کورٹ میں کام کاج جزوی طور پر ٹھپ رہا۔ وکلاء کی تنظیموں نے شریف سے اخلاقی طور پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ نواز شریف عہدے پر رہنے کے لئے اخلاقی اور قانونی حق کھو چکے ہیں۔

پاکستان بار کونسل (پی بی سی) اور سپریم کورٹ بار کونسل سمیت وکلاء کی اہم تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔ بار کونسل کے نائب صدر احسن بھون نے کہا کہ وکلاء نے سپریم کورٹ کے تئیں یکجہتی کا مظاہرہ کیا اورمسٹر شریف سے استعفی کا مطالبہ کیا۔

شریف کے استعفی کے مطالبے کے سلسلے میں وکلاء کا مظاہرہ

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف: گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز