سعودی عرب میں مقید ہیں وزیراعظم سعد الحریری: لبنان کے صدر کا الزام

بیروت۔ لبنان کے صدر مشیل اون نے سعودی عرب پر وزیراعظم سعد الحریری کو حراست میں رکھنے کا الزام لگایا ہے۔

Nov 16, 2017 09:57 AM IST | Updated on: Nov 16, 2017 09:58 AM IST

بیروت۔  لبنان کے صدر مشیل اون نے سعودی عرب پر وزیراعظم سعد الحریری کو حراست میں رکھنے کا الزام لگایا ہے۔ مسٹر اون نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم الحریری کے 12 دنوں تک واپس نہیں آنے کو کسی طرح سے منطقی نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ لہذا ہمارا خیال ہے کہ سعودی عرب نے ویانا سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں حراست میں رکھا ہوا ہے۔

تاہم، لبنان کے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے خود اپنی سلامتی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ جیسے ہی انہیں محسوس ہوگا کہ وہ محفوظ ہیں، وہ اپنے وطن واپس آ جائیں گے۔ ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مسٹر الحریری نے کہا کہ وہ کسی کے یرغمال نہیں ہیں جبکہ لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم الحریری کو سعودی عرب میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔

سعودی عرب میں مقید ہیں وزیراعظم سعد الحریری: لبنان کے صدر کا الزام

لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کی فائل فوٹو: رائٹرز۔

دریں اثنا مسٹر اون نے وزیر اعظم الحریری کا استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے سعودی عرب سے ایک ویڈیو نشریات میں 11 روز قبل لبنان کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز