داعش کے خلاف لبنانی فوج کی مہم کا آغاز

Aug 19, 2017 03:10 PM IST | Updated on: Aug 19, 2017 03:10 PM IST

بیروت۔ لبنانی سلامتی دستہ نے لبنان- شام کی شمالی سرحد میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے زیر قبضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مہم شروع کردی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج کہا کہ سرحدی شہر راس بعلبک کے نزدیک لبنانی فوج نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس مہم میں راکٹ، آرٹلری اور ہیلی کاپٹروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ یہ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے قبضے والا آخری علاقہ ہے۔

دریں اثناء، انتہا پسند تنظیم حزب اللہ کے المنار ٹیلیویژن نے بتایا کہ لبنان کے شیعہ گروپ حزب اللہ نے سرحد پر شامی فوج کے ساتھ داعش کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے۔ تاہم، لبنانی فوج نے کہا ہے کہ وہ داعش کے خلاف فوجی مہم میں شامی فوج کے ساتھ کوآرڈنیشن نہیں کررہی ہے۔

داعش کے خلاف لبنانی فوج کی مہم کا آغاز

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز