پھر دہل اٹھا فرانس ، آئی ایم ایف کے دفتر میں لیٹر بم دھماکہ ، اسکول میں فائرنگ ، متعدد زخمی

Mar 16, 2017 08:04 PM IST | Updated on: Mar 16, 2017 08:04 PM IST

پیرس : فرانس میں جمعرات کو ایک اسکول میں فائرنگ اور آئی ایم ایف کے دفتر میں لیٹر بم دھماکہ کے بعد پورا ملک ہائی الرٹ پر ہے۔ پہلا واقعہ ایک ہائی اسکول میں پیش آیا ، جہاں فائرنگ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ آئی ایم ایف کے دفتر میں دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

جنوبی فرانس کے قصبے گراس میں واقع ایک ہائی اسکول میں جمعرات کو فائرنگ میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ایک 17 سالہ طالب علم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اس سے ایک رائفل، دو ہینڈ گن اور دو دستی بم برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزم کو پولیس پہلے سے نہیں جانتی ہے۔ ایک اور ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دو طلبہ نے ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں ہیڈ ماسٹر زخمی ہو گئے۔

پھر دہل اٹھا فرانس ، آئی ایم ایف کے دفتر میں لیٹر بم دھماکہ ، اسکول میں فائرنگ ، متعدد زخمی

ذرائع کا یہ بھی ماننا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد نہیں لگتے۔ ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ افراد میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ فائرنگ ہوتے ہی پورے اسکول میں دہشت پھیل گئی اور طلبہ نے بھاگ کر سپر مارکیٹ میں پناہ لی۔ ' واردات کے بعد قصبے کے تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔

وہیں ایک اور واقعہ میں ایک خط کو کھولنے کے بعد دھماکی میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ خبر وں کے مطابق سینٹرل پیرس واقع انٹرنیشنل مانیٹري فنڈ کے دفتر میں یہ دھماکہ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق خط کے لفافے کو جیسے ہی کھولا گیا، اس میں دھماکہ ہو گیا اور ایک شخص کو ہلکی چوٹیں آئیں۔ پیرس پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹویٹر پر معلومات دی کہ واقعہ کے بعد آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے دفتروں میں کام کاج چلتا رہا ۔

خیال رہے کہ یہ واقعات ایسے وقت میں رونما ہوئے ہیں جب چھ ہفتے بعد ہی ملک میں صدر کے عہدہ کے لئے انتخابات ہونے والے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز