منی لانڈرنگ کیس: مفرور شراب تاجر وجے مالیا لندن میں گرفتار، ضمانت منظور

نئی دہلی۔ منی لانڈرنگ کیس میں لندن کے ہبالہ سے وجے مالیا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد مالیا کو ضمانت مل گئی۔

Oct 03, 2017 07:38 PM IST | Updated on: Oct 03, 2017 08:07 PM IST

لندن۔  مفرور شراب تاجر وجے مالیہ کو حوالہ کیس میں آج لندن میں گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن چند گھنٹوں کے اندر ہی اس کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسے برطانوی حکام نے گرفتار کیا لیکن چند گھنٹوں میں اسے ضمانت پر رہا کردیا۔ لندن میں آج اسے دوسری بار گرفتار کیا گیا ۔ اس سے پہلے بھی گرفتاری کے بعد اس کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔

ہندوستانی حکومت کی درخواست پر اسے برطانوی حکام نے اپریل میں بھی گرفتار کیا تھا اور وہ فوری طور پر ضمانت پر رہا ہو گیا تھا۔ وجے مالیا نے ہندوستانی بینکوں کو 9000 کروڑ روپے سے زائد کا چونا لگایا ہے اور وہ ہندوستان سے فرار ہوگیا۔ اس وقت سے وہ لندن میں رہ رہا ہے ۔ ہندوستان میں مختلف عدالتوں نے اس کے خلاف درجنوں گرفتاری وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس: مفرور شراب تاجر وجے مالیا لندن میں گرفتار، ضمانت منظور

وجے مالیا: فائل فوٹو۔

ہندوستانی حکومت نےاس کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت سے فروری میں اپیل کی تھی ۔ مرکز تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اس کے خلاف مالی جرائم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز