بزم نوآموز کے تحت غزل کلاس میں غزل کا ہنر سیکھ رہے ہیں طلبا

Sep 09, 2017 06:02 PM IST | Updated on: Sep 09, 2017 06:02 PM IST

 بھوپال۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام غزل کے نوآموزطلبا کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اکادمی کے تحت غزل کلاس میں شرکت کرنے والے طلبا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بھوپال کو شہر غزل کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ شہر غزل میں نئی نسل کو غزل کے آداب سے روبرو کرنے کے لئے اکادمی کے زیر اہتمام غزل کلاس کا گزشتہ سال سے انعقاد شروع کیا گیا ہے ۔

 سکریٹری، مدھیہ پردیش اردو اکادمی نصرت مہدی کا کہنا ہے کہ غزل کلاس میں بڑی تعداد میں طلبا نہ صرف پہنچ کر غزل کو سیکھ رہے ہیں بلکہ جس انداز اور تیور کے ساتھ نوآموز شعرا میدان سخن میں قدم رکھ رہے ہیں اسے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعہ بھوپال میں غزل کے شائقین کے لئے شروع کی گئی غزل کلاس میں ماہرین فن کے ذریعہ تربیت دی جاتی ہے تاکہ طلبا جب اپنے احساس کو فکر کے سانچے میں پیش کریں توپوری فنی خوبیوں کے ساتھ پیش کریں ۔

بزم نوآموز کے تحت غزل کلاس میں غزل کا ہنر سیکھ رہے ہیں طلبا

بزم نو آموز کے تحت اردو اکادمی کے زیر اہتمام شروع کی گئی غزل کلاس میں جس طرح سےغزل کا ہنر سیکھنے والے طلبا کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے اکادمی نے غزل کلاس میں مزید سہولیات مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا اردو غزل کے ہنر سے واقفیت حاصل کر سکیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز