لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ، سٹی ایئرپورٹ بند ، بم ناکارہ بنانے کی کوششیں تیز

لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے کے بعد قریبی واقع لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ۔

Feb 12, 2018 11:33 AM IST | Updated on: Feb 12, 2018 11:33 AM IST

لندن: لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے کے بعد قریبی واقع لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا یہ بم دریائے ٹیمز میں کنگ جارج ڈوک کی تہہ سے دریافت ہوا ۔

میٹروپولیٹن پولیس نے فوری طور پر آس پاس کے علاقے کو خصوصی زون قرار دیتے ہوئے لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا اور مسافروں کو متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ بم کو ناکارہ بنانے کے لیے نیوی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ۔

لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ، سٹی ایئرپورٹ بند ، بم ناکارہ بنانے کی کوششیں تیز

لندن سٹی ائیرپورٹ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز