لندن: مسجد کے باہر دہشت گردانہ حملہ متاثرین کے لئے لوگوں نے نکالا جلوس

Jun 20, 2017 05:47 PM IST | Updated on: Jun 20, 2017 05:47 PM IST

لندن۔ لندن کے رہائشی آج پھول اور یکجہتی کا پیغام لئے شمالی لندن کے فنسبری پارک واقع مسجد کے باہر اكٹھے ہوئے۔ پیر کو یہاں ایک شخص نے نمازیوں کے درمیان وین گھسا دی تھی، جس میں 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ لندن میں چار ماہ کے اندر ہوا یہ چوتھا دہشت گردانہ واقعہ ہے۔ مسلم شدت پسندوں کے حال میں کئے حملوں کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف انتقامی جذبہ کے ساتھ کئے جانے والے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

تقریباً 100 لوگوں نے وہاں جلوس نکالا، جن میں سے کچھ کے ہاتھوں میں تختیاں تھیں جن پر لکھا تھا، تمام قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ مسلم ویلفیئر ہاؤس میں نماز کے بعد میئر صادق خان نے کہا کہ ایک بات جو ان تمام دہشت گردوں میں ایک سی ہے وہ ہے گمراہ کن نظریہ جو بٹوارے کو فروغ دیتا ہے اور ہماری کمیونٹی کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

لندن: مسجد کے باہر دہشت گردانہ حملہ متاثرین کے لئے لوگوں نے نکالا جلوس

تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز