لندن ٹرین میں بم دھماکہ کے سلسلے میں مزید دو مشتبہ ملزمان گرفتار

لندن۔ برطانوی پولس نے آج بتایا کہ اس نے لندن ٹرین میں بم دھماکہ کے سلسلے میں بدھ کے روز مزید دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا، جس سے اس معاملے میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

Sep 20, 2017 07:43 PM IST | Updated on: Sep 20, 2017 07:43 PM IST

لندن۔ برطانوی پولس نے آج بتایا کہ اس نے لندن ٹرین میں بم دھماکہ کے سلسلے میں بدھ کے روز مزید دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا، جس سے اس معاملے میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ پولس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی عمر 48 اور 30 سال کی ہے، جن کو ساؤتھ ویلس کے نیوپورٹ میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار کیا گيا ہے۔

اس سے قبل منگل کے روز بھی ایک تیسرے مشتبہ ملزم کو نیوپورٹ سے ہی گرفتار گیا تھا۔

لندن ٹرین میں بم دھماکہ کے سلسلے میں مزید دو مشتبہ ملزمان گرفتار

لندن کی مسلح پولیس: تصویر، نیوز ۱۸

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کو لندن کی ٹرین میں ہونے والے بم دھماکے میں 30 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز