وادی کشمیر میں ایک اور نابالغ کی آبروریزی ، ملزم گرفتار ، چھ دنوں میں اس طرح کی دوسری واردات– News18 Urdu

وادی کشمیر میں ایک اور نابالغ کی آبروریزی ، ملزم گرفتار ، چھ دنوں میں اس طرح کی دوسری واردات

گزشتہ چھ دنوں میں اس طرح کا یہ دوسرا معاملہ ہے ۔ اس سے پہلے باندی پورہ ضلع میں 9 مئی کو ایک تین سال کی معصوم کی آبروریزی کی خبر سامنے آئی تھی ۔

May 15, 2019 11:16 AM IST | Updated on: May 15, 2019 11:23 AM IST

جموں و کشمیر کے باندی پورہ میں کچھ دنوں قبل ایک تین سال کی بچی کی آبروریزی کو لے کر لوگوں کا غصہ ابھی کم بھی نہیں ہوا تھا کہ گاندر بل ضلع میں منگل کو ایک اور نابالغ بچی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس نے اس کیلئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دی ہے ۔ پولیس کے ایک افسر نے منگل کو بتایا کہ وسطی کشمیر کے گاندر بل علاقہ کے ایک گاوں میں پیش آئے واقعہ کے بارے میں اتوار شام کو شکایت ملی ۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے اسی علاقہ کے رہنے والے ملزم محمد آصف وانی کو گرفتار کرلیا ہے ۔

وادی کشمیر میں ایک اور نابالغ کی آبروریزی ، ملزم گرفتار ، چھ دنوں میں اس طرح کی دوسری واردات

علامتی تصویر

Loading...

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی میڈیکل جانچ کرائی گئی ۔ ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 451 اور 376 پوسکو ایکٹ کی دفعہ چار کے تحت ماملہ درج کیا گیا ہے ۔ افسر نے بتایا کہ لڑکی کی میڈیکل جانچ بھی کروائی گئی ہے اور معاملہ کی جانچ کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ چھ دنوں میں اس طرح کا یہ دوسرا معاملہ ہے ۔ اس سے پہلے باندی پورہ ضلع میں 9 مئی کو ایک تین سال کی معصوم کی آبروریزی کی خبر سامنے آئی تھی ۔ حالانکہ ملزم طاہر احمد میر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، لیکن ملزموں کو سخت سزا دینے کے مطالبہ کو لے کر وادی میں مسلسل احتجاج ہورہا ہے ۔

Loading...