سپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، اس حالت میں پکڑی گئیں 14 لڑکیاں– News18 Urdu

سپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، اس حالت میں پکڑی گئیں 14 لڑکیاں

۔ پولیس نے بھوپال میں 8 سپا سینٹروں پر چھاپہ ماری کی اور اس بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ۔

Jun 24, 2019 01:12 PM IST | Updated on: Jun 24, 2019 01:12 PM IST

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں سپا سینٹروں کی آڑ میں چل رہے سیکس ریکیٹ کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے ۔ پولیس نے بھوپال میں 8 سپا سینٹروں پر چھاپہ ماری کی اور اس بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ۔ پولیس نے ان سپا سینٹروں پر چھاپہ ماری کے دوران 14 لڑکیوں کے ساتھ 15 لڑکوں کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق کافی دنوں سے یہاں سیکس ریکیٹ چلنے کی شکایتیں موصول ہورہی تھیں ۔ ان شکایتوں کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ ماری کی ۔ چھاپہ ماری کے بعد پولیس نے سبھی سپا سینٹروں کو سیل کردیا ۔ چھاپہ ماری کے دوران 14 لڑکیوں سمیت کل 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

سپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، اس حالت میں پکڑی گئیں 14 لڑکیاں

علامتی تصویر

بتایا جارہا ہے کہ سپا سینٹر کو چلانے والے لوگ باہر سے لڑکیوں کو لا کر سیکس ریکیٹ چلا رہے تھے ۔ پولیس گرفتار لڑکے اور لڑکیوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ پولیس نے بھوپال کے آئی جی کی ہدایت پر یہ کارروائی کی ہے ۔

Loading...