ایک ماہ میں دو مرتبہ لڑکی کو لے کر فرار ہوا عاشق ، فون کرکے کیا یہ مطالبہ ، کھلا راز تو پولیس بھی رہ گئی حیران– News18 Urdu

ایک ماہ میں دو مرتبہ لڑکی کو لے کر فرار ہوا عاشق ، فون کرکے کیا یہ مطالبہ ، کھلا راز تو پولیس بھی رہ گئی حیران

بہار کے کیمور ضلع میں معاشقہ کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک عاشق اپنی معشوقہ کو اس کے گھر سے دو مرتبہ لے کر فرار ہوگیا ۔ اب دونوں کے اہل خانہ نے ایک دوسرے پر اغوا کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے ۔

Jul 04, 2019 08:10 PM IST | Updated on: Jul 04, 2019 08:10 PM IST

بہار کے کیمور ضلع میں معاشقہ کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک عاشق اپنی معشوقہ کو اس کے گھر سے دو مرتبہ لے کر فرار ہوگیا ۔ اب دونوں کے اہل خانہ نے ایک دوسرے پر اغوا کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ عاشق نے اغوا کا ناٹک کرکے اپنے گھر والوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے تاوان کا بھی مطالبہ کیا ۔ فی الحال پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ چین پور کے پرسیا محلہ کا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ عاشق پہلی مرتبہ لڑکی کو لے کر فرار ہوا تھا تو معشوقہ کے گھر والوں نے لڑکے کے کنبہ کے کئی لوگوں کے خلاف اغوا کا معاملہ درج کرایا تھا ، وہیں گھر والوں کے دباو اور پولیس کی تفتیش بڑھنے کے بعد عاشق اور معشوق گھر واپس لوٹ آئے تھے ۔

ایک ماہ میں دو مرتبہ لڑکی کو لے کر فرار ہوا عاشق ، فون کرکے کیا یہ مطالبہ ، کھلا راز تو پولیس بھی رہ گئی حیران

ایک ماہ میں دو مرتبہ لڑکی کو لے کر فرار ہوا عاشق ، فون کرکے کیا یہ مطالبہ۔ علامتی تصویر

Loading...

بتایا جارہا ہے کہ دونوں کے گھر واپس لوٹے ایک ماہ کا وقت بھی نہیں گزرا تھا کہ عاشق ایک مرتبہ پھر معشوقہ کو لے کر فرار ہوگیا ۔ اب لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کے گھر والوں کے خلاف اپنے بیٹے کو اغوا کرنے کا کیس درج کرایا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکا نے اپنے گھر پر فون کرکے تاوان کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس نے تاون کی شکل میں دیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

لڑکا نے گھر پر فون کرکے کہا کہ جلد از جلد پیسہ بھیج دو نہیں تو ہمیں جان سے مار دیا جائے گا ۔ پولیس نے جب جانچ شروع کی تو اغوا کا معاملہ غلط نکلا ۔ ساتھ ہی ساتھ جانچ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ دونوں گجرات میں رہ رہے ہیں اور اس نے اپنے گھر کا خرچ چلانے کیلئے اپنے اہل خانہ سے اغوا کے نام پر پیسہ مانگا ہے ۔ پولیس جب معاملہ کی جانچ میں لگی تو پورا معاملہ سامنے آگیا اور پھر تفتیشی اہلکار بھی حیران رہ گئے ۔

Loading...