بھائی سے تھا ناجائز تعلقات ، رشتوں میں ساس بنی رکاوٹ تو بہو نے کردی یہ خوفناک حرکت– News18 Urdu

بھائی سے تھا ناجائز تعلقات ، رشتوں میں ساس بنی رکاوٹ تو بہو نے کردی یہ خوفناک حرکت

بہار کے سارن ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ، جہاں ایک بہو نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر ساس کا قتل کردیا ۔

May 26, 2019 08:56 AM IST | Updated on: May 26, 2019 08:56 AM IST

بہار کے سارن ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ، جہاں ایک بہو نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر ساس کا قتل کردیا ۔ کہا جارہا ہے کہ بہو نے گلا دباکر ساس کا قتل کردیا ہے ۔ اطلاع ملنے کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے ہفتہ کو لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ ساتھ ہی ساتھ معاملہ کی جانچ بھی شروع کردی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایکما تھانہ حلقہ میں واقع رسول پور مٹھیا چٹی میں پیش آیا ہے ۔ متاثرہ کنبہ یہیں کا رہنے والا ہے ۔ ساس کے قتل کے بارے میں پولیس کو کسی نے اطلاع دی تھی۔ اطلاع کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے فوری کارروائی کرتےہوئے بہو پرینکا ، عاشق پنٹو اور 65 سالہ مقتولہ دھرماوتی دیوی کے شوہر رام ونود گری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ساتھ ہی پوچھ گچھ بھی شروع کردی ہے۔

بھائی سے تھا ناجائز تعلقات ، رشتوں میں ساس بنی رکاوٹ تو بہو نے کردی یہ خوفناک حرکت

علامتی تصویر

متعلقہ تھانہ انچاج کے مطابق رام ونود گری کے اکلوتے بیٹے منموہن عرف سونو کی شادی دس سال پہلے سیوان ضلع کے پپریا جاما بازار کی رہنے والی پرینکا سے ہوئی تھی ۔ جائیداد کی لالچ میں لڑکی نے ذہنی طورپر معذور لڑکے سے شادی کرلی تھی ۔ شادی کے بعد پرینکا کے دو بچے بھی ہوئے ۔

کہا جارہا ہے کہ پرینکا کے اپنے پھوپھی زاد بھائی پنٹو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ، جس کو وہ شادی کے بعد بھی برقرار رکھےہوئی تھی ۔ ایسے میں پرینکا کی ساس دھرماوتی دیوی ناجائز تعلقات کی مخالفت کرتی تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا قتل کردیا گیا۔

Loading...

Loading...