bihar father wanted to make physical relation with daughter she protested then he killed her in khagariya جسمانی تعلقات بنانا چاہتا تھا باپ ، بیٹی نے کی مخالفت تو کردی یہ وحشیانہ حرکت– News18 Urdu

جسمانی تعلقات بنانا چاہتا تھا باپ ، بیٹی نے کی مخالفت تو کردی یہ وحشیانہ حرکت

کھگڑیا میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ایک سنکی باپ اپنی بیٹی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا ۔ مگر جب بیٹی نے اس کی مخالفت کی تو باپ نے اس کو باغیچہ میں لے جاکر کدال سے کاٹ کر قتل کردیا ۔

Mar 17, 2019 07:19 PM IST | Updated on: Mar 17, 2019 07:19 PM IST

کھگڑیا میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ایک سنکی باپ اپنی بیٹی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا ۔ مگر جب بیٹی نے اس کی مخالفت کی تو باپ نے اس کو باغیچہ میں لے جاکر کدال سے کاٹ کر قتل کردیا ۔ اس واقعہ سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ملزم باپ کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ پربتا تھانہ کے ایک گاوں میں پیش آیا ۔

جسمانی تعلقات بنانا چاہتا تھا باپ ، بیٹی نے کی مخالفت تو کردی یہ وحشیانہ حرکت

علامتی تصویر

بتایا جارہا ہے کہ مقتولہ کی عمر 18 سال تھی ۔ جائے واقعہ پر پہنچے ڈی ایس پی پی کے جھا نے بتایا کہ مقتول کی ماں کے بیان کی بنیاد پر کیس درج کرلیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : نابالغ بہن پر خراب ہوگئی تھی نیت ، سگے بھائی -بہن نے مل کردوسرے بھائی کے ساتھ کردی یہ وحشیانہ حرکت

 

Loading...