گرلس ہاسٹل میں رات میں آتے تھے مرد ، وارڈن کرواتی تھی ایسا کام ، جان کر رہ جائیں گے حیران– News18 Urdu

گرلس ہاسٹل میں رات میں آتے تھے مرد ، وارڈن کرواتی تھی ایسا کام ، جان کر رہ جائیں گے حیران

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاہ پور بی ڈی او اور سی او سمیت شاہ پور پولیس کستوربا اسکول پہنچ کر معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔

Jul 08, 2019 06:18 PM IST | Updated on: Jul 08, 2019 06:18 PM IST

بہار کے آرا کے کستوربا گاندھی گرلس اسکول کی دو طالبات نے وارڈن پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔ طالبات کا الزام ہے کہ گرل ہاسٹل میں رات کو مرد آتے تھے ۔ انہوں نے وارڈن پر ذاتی کام کروانے کا بھی الزام لگایا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاہ پور بی ڈی او اور سی او سمیت شاہ پور پولیس کستوربا اسکول پہنچ کر معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔

الزام عائد کرنے والی دونوں طالبات بدھ کی رات کو ہاسٹل سے بھاگ گئی تھیں ۔ حالانکہ سریا گاوں کے لوگوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ وہیں ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد تقریبا 80 طالبات کے والدین انہیں ہاسٹل سے واپس لے گئے ہیں۔

گرلس ہاسٹل میں رات میں آتے تھے مرد ، وارڈن کرواتی تھی ایسا کام ، جان کر رہ جائیں گے حیران

علامتی تصویر

Loading...

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانچ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں دو لڑکیوں اور دو خواتین کے ناجائز طور پر ہاسٹل میں جانے کی بات کہی ہے ۔ دونوں نے وزیٹر رجسٹر میں انٹری نہیں کی تھی ۔

علامتی تصویر

تاہم مقامی لوگوں نے دبے الفاظ میں اسکول کی وارڈن گیتا سنگھ اور ہاسٹل کے گارڈ صدام پر طالبات کے استحصال اور قابل اعتراض کام کرنے کا الزام لگایا ہے ، جس کے بعد پولیس نے چاروں کے خلاف کیس درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ بہار خواتین کمیشن نے بھی انتظامیہ سے اس واقعہ کی بابت رپورٹ مانگی ہے ۔

Loading...