نشہ میں مدہوش باپ 16 سال کی بیٹی کے ساتھ مسلسل کررہا تھا یہ گھنونا کام ، کھلا راز تو اڑ گئے سب کے ہوش– News18 Urdu

نشہ میں مدہوش باپ 16 سال کی بیٹی کے ساتھ مسلسل کررہا تھا یہ گھنونا کام ، کھلا راز تو اڑ گئے سب کے ہوش

اترپردیش کے شاملی ضلع میں باپ بیٹی کے پاکیزہ رشتہ کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ ایک بیٹی نے مبینہ طور پر اپنے باپ پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے ۔

Jun 27, 2019 12:24 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 12:25 PM IST

اترپردیش کے شاملی ضلع میں باپ بیٹی کے پاکیزہ رشتہ کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ ایک بیٹی نے مبینہ طور پر اپنے باپ پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے ۔ 16 سال کی بیٹی نے اپنے باپ پر بار بار آبروریزی کا الزام لگایا ہے ۔ اتنا ہی نہیں مخالفت کرنے پر ملزم باپ بیٹی کو اذیت بھی پہنچاتا تھا ۔ ایس پی اجے کمار نے بتایا کہ گاوں والوں نے اس واقعہ کے بارے میں این این جی او کو اطلاع دی ۔ این جی او نے لڑکی کو اس کے گھر سے آزاد کرایا ۔ ابھی لڑکی صدمے کی وجہ سے کچھ بتا نہیں پارہی ہے ۔

پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وہیں پولیس متاثرہ کی میڈیکل جانچ کرارہی ہے ۔ یہ واردات شاملی ضلع کے تھانہ بھون حلقہ میں پیش آئی ۔ بیٹی نے نشہ کے عادی باپ پر بار بار ریپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ متاثرہ کی ماں کی تقریبا 10 ماہ پہلے موت ہوگئی تھی ، جس کے بعد سے ہی باپ اپنی بیٹی کو ہوس کا شکار بنا رہا تھا ۔

نشہ میں مدہوش باپ 16 سال کی بیٹی کے ساتھ مسلسل کررہا تھا یہ گھنونا کام ، کھلا راز تو اڑ گئے سب کے ہوش

علامتی تصویر

این جی او کے کارکنان کو جب اس کی جانکاری ملی ، تو وہ گاوں پہنچ گئے اور متاثرہ کے نو سال کے بھائی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ نشہ کی حالت میں اس کا باپ رات میں آتا ہے اور اس کے بعد وہ بہن کو لے کر کمرے میں چلا جاتا ہے ، جہاں سے دیر رات تک ا س کے رونے کی آوازیں آتی رہتی ہیں ۔ اس کے بعد متاثرہ کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا اور اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی گئی ۔

پولیس نے بیٹی کو اذیت دینے والے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا ہے اور متاثرہ کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا ہے ۔ طبی اہلکار اس کی حالت سنگین بتارہے ہیں ۔ تاہم متاثرہ کے ساتھ آبروریزی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی ہوسکے گی ۔

Loading...