ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، چھ لڑکیوں سمیت 24 گرفتار ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد– News18 Urdu

ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، چھ لڑکیوں سمیت 24 گرفتار ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد

گروگرام پولیس نے شہر کے ہائی پروفائل ایریا سے ایک سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے 24 لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے ۔

May 27, 2019 12:22 PM IST | Updated on: May 27, 2019 12:22 PM IST

گروگرام پولیس نے شہر کے ہائی پروفائل ایریا سے ایک سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے 24 لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے ۔  پولیس کے مطابق گروگرام کے سوشانت لوک سے گزشتہ کافی دنوں سے شکایت مل رہی تھی کہ کوٹھی نمبر 160 اے میں سیکس ریکیٹ چلایا جارہا ہے ۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے چھاپہ ماری کی اور جائے واقعہ سے دو درجن افراد کو گرفتار کیا ۔

بتایا جارہا ہے کہ ملزم راجیو یادو جو اس سیکس ریکیٹ کو چلارہا تھا ، اس نے یہ کوٹھی کرایہ پر لی ہوئی تھی ۔ ہریش اور گرمیت دونوں راجیو کی اس ریکیٹ کو چلانے میں مدد کرتے تھے ۔ ہریش گراہکوں کا انتطام کرتا تھا تو گرمیت دہلی سے لڑکیوں کو لے آتا تھا ۔

ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، چھ لڑکیوں سمیت 24 گرفتار ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد

ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش

Loading...

پولیس نے جائے واقعہ سے 18 لڑکے اور 6 لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے ۔ سبھی کو عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔ گروگرام پولیس نے سبھی کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔ پولیس کا ماننا ہے کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔

پولیس کے مطابق یہ سبھی لڑکیاں دہلی سے لائی جاتی تھیں اور ہریش فون پر گراہکوں کو لاتا تھا ۔ ہفتہ کی شام ایک خاص پارٹی رکھی گئی تھی ۔ پولیس کے مطابق کرایہ پر اس کوٹھی کو گیسٹ ہاوس کے طور پر چلانے کیلئے لیا گیا تھا ۔ وہیں پولیس اب اس پورے معاملہ کی تفتیش کررہی ہے ۔

Loading...