haryana woman rape tantrik in gurugram خوشحالی کیلئے گھر پر بلایا تانترک ، خاتون کی آبروریزی کرکے ہوا فرار – News18 Urdu

خوشحالی کیلئے گھر پر بلایا تانترک ، خاتون کی آبروریزی کرکے ہوا فرار

خاتون کے شوہر کو تانترک نے سامان لینے کیلئے بازار بھیج دیا اور موقع دیکھ کر خاتون کی آبروریزی کی ۔

Mar 05, 2019 11:21 PM IST | Updated on: Mar 05, 2019 11:21 PM IST

سائبر سٹی گروگرام میں خواتین کے تئیں جرائم کی وارداتیں کم نہیں ہورہی ہیں۔ تازہ معاملہ گروگرام کے ایک گاوں میں پیش آیا ، جہاں ایک تانترک نے 27 سالہ خاتون کی آبروریزی کی واردات کو انجام دیا ۔ ملزم تانترک فریدآباد ضلع کے بلبھ گڑھ کا رہنے والا بتایا جارہا ہے ۔ ملزم تانترک خاتون کے گھر میں خوشحالی کے نام پر پوجا ارچنا کرنے کے بہانے آیا تھا اور گھر میں خاتون کی آبروریزی کرکے فرار ہوگیا ۔

خاتون کے شوہر کو تانترک نے سامان لینے کیلئے بازار بھیج دیا اور موقع دیکھ کر خاتون کی آبروریزی کی ۔ واپس لوٹے شوہر کو اس تانترک کی کالی کرتوت کے بارے میں جب خاتون نے بتایا تو اس کا شوہر خاتون کو تھانہ لے کر پہنچا۔ خاتون نے ملزم تانترک کے خلاف شکایت درج کرادی ہے ۔ خاتون کی شکایت پر آبروریزی کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس تفتیش میںمصروف ہوگئی ہے۔

خوشحالی کیلئے گھر پر بلایا تانترک ، خاتون کی آبروریزی کرکے ہوا فرار

علامتی تصویر

متاثرہ خاتون نے تانترک کو گھر میں خوشحالی کیلئے بلایا تھا ، لیکن متاثرہ خاتون کو کیا معلوم تھا کہ ڈھونگی تانترک اس کو اپنی ہوس کا ہی شکار بنا لے گا ۔ فی الحال پولیس نے ملزم تانترک کی تلاش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق جلد ہی ملزم ان کی گرفت میں ہوگا۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : نہاتی ہوئی خاتون کا ویڈیو بنا رہا تھا آئی آئی ٹی طالب علم ، موبائل میں ملے کئی فحش کلپ

 

 

Loading...