ڈی ایس پی نے کی نابالغ طالبہ کے ساتھ فحش حرکت ، کیس درج ، گرفتار– News18 Urdu

ڈی ایس پی نے کی نابالغ طالبہ کے ساتھ فحش حرکت ، کیس درج ، گرفتار

دمکا ڈی آئی جی آفس میں ڈی ایس پی ایڈمن کے عہدہ پر تعینات سریش پرساد پاسوان پر نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگا ہے۔

Apr 14, 2019 11:40 AM IST | Updated on: Apr 14, 2019 11:40 AM IST

دمکا ڈی آئی جی آفس میں ڈی ایس پی ایڈمن کے عہدہ پر تعینات سریش پرساد پاسوان پر نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگا ہے۔ نابالغ نے معاملہ کی شکایت دھنباد کے سرائے ڈھیلا تھانہ میں کی ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈی ایس پی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پوسکو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

جانکاری کے مطابق طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ دمکا ڈی آئی جی دفتر میں ڈی ایس پی ایڈمن کے عہدہ پر تعینات سریش پاسوان نے اس کے ساتھ فحش حرکت کی ہے ۔ نابالغ طالبہ نے اپنے اہل خانہ کو اس بابت بتایا ۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے اس کی شکایت سرائے ڈھیلا تھانہ میں کی ۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کو ہفتہ دیر رات گرفتار کرلیا ۔ بتادیں کہ جانچ میں الزام صحیح پائے جانے کے بعد ڈی ایس پی کی گرفتاری ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی نے کی نابالغ طالبہ کے ساتھ فحش حرکت ، کیس درج ، گرفتار

علامتی تصویر

وہیں متاثرہ طالبہ سے ڈی ایس پی سریتا مرمو نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ خیال رہے کہ دھنباد ڈی ایس پی اس پورے معاملہ کی جانچ کررہے ہیں۔ فی الحال ملزم ڈی ایس پی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ وہیں ابتدائی جانچ میں الزام صحیح پایا گیا ہے۔ کیس درج کرکے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نئے لڑکے سے رشتہ رکھنا چاہتی تھی معشوقہ ، پرانے عاشق کے ساتھ رچی ایسی خوفناک سازش کہ جان کر اڑجائیں گے ہوش