موبائل پر رات بھر ویڈیوز دیکھ رہی تھی بیوی ، شوہر نے اٹھایا یہ خوفناک قدم ، جان کر اڑجائیں گے ہوش– News18 Urdu

موبائل پر رات بھر ویڈیوز دیکھ رہی تھی بیوی ، شوہر نے اٹھایا یہ خوفناک قدم ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

مہاراشٹر میں ایک شادی شدہ جوڑے سے وابستہ ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ، جس نے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔ 32 سال کے ایک شخص نے اپنی 22 سال کی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ قتل کے پیچھے کی وجہ بھی کافی حیران کن ہے۔

Apr 12, 2019 02:00 PM IST | Updated on: Apr 12, 2019 02:00 PM IST

مہاراشٹر میں ایک شادی شدہ جوڑے سے وابستہ ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ، جس نے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔ بدھ کو 32 سال کے ایک شخص نے اپنی 22 سال کی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ قتل کے پیچھے کی وجہ بھی کافی حیران کن ہے۔

ہندوستان ٹائمس میں شائع خبر کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی کا قتل اس لئے کیا کیونکہ شوہر مسلسل بیوی کے آن لائن ویڈیوز دیکھنے سے پریشان تھا ۔ ایم آئی ڈی سی پولیس کے مطابق ملزم چیتن چوگلے کو جب احساس ہوا کہ اس نے سنگین جرم کردیا ہے ، تو اس نے خود سپردگی کردی ۔ پولیس نے دفعہ 302 کے تحت اس کے خلاف قتل کا چارج لگایا ہے۔

موبائل پر رات بھر ویڈیوز دیکھ رہی تھی بیوی ، شوہر نے اٹھایا یہ خوفناک قدم ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

علامتی تصویر

پولیس کے مطابق چوگلے اور اس کی بیوی آرتی کے درمیان اکثر لڑائی ہوا کرتی تھی ۔ منگل کی رات میاں بیوی اور ان کا تین سال کا بچہ ایم آئی ڈی سی میں واقع چوگلے کے والد کے گھر میں تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ سونے سے پہلے میاں بیوی کے درمیان تنازع ہوگیا ۔ آرتی اپنے شوہر چیتن سے روپے مانگ رہی تھی ، لیکن بے روزگار ہونے کی وجہ سے اس کے پاس پیسے نہیں تھے ، اس لئے اس نے اپنی بیوی کو منع کردیا ۔ چیتن کے منع کرنے کے بعد دونوں کے درمیان کافی دیر تک جھگڑا ہوا اور پھر چیتن سوگیا اور آرتی موبائل میں ویڈیوز دیکھنے لگی ۔

پولیس کے مطابق بدھ کی صبح تقریبا چار بجے چیتن کی جب نیند کھلی تب بھی اس کی بیوی موبائل پر ویڈیو دیکھ رہی تھی ، جس پر اس کو غصہ آگیا ۔ اس کے بعد دونوں میں پھر بحث شروع ہوگئی ۔ غصہ میں ہی چیتن نے پلاسٹک کی رسی لی اور آرتی کا گلا گھونٹ دیا ۔ آرتی کے بغل میں تین سال کا بیٹا سو رہا تھا ۔ کچھ دیر بعد چیتن نے دیکھا کہ آرتی اٹھ نہیں رہی ہے ، تو اس نے پانی کی چھینٹیں ماریں ، لیکن وہ نہیں اٹھی ۔ اس کے بعد چیتن تقریبا صبح ساڑھے چار بجے پولیس اسٹیشن گیا اور خودسپردگی کردی۔

Loading...

Loading...