بچہ نہیں چاہتا تھا شوہر ، خاتون افسر نے بیٹے کو جنم دینے کے بعد اٹھایا یہ بھیانک قدم ، جان کر رہ جائیں گے حیران– News18 Urdu

بچہ نہیں چاہتا تھا شوہر ، خاتون افسر نے بیٹے کو جنم دینے کے بعد اٹھایا یہ بھیانک قدم ، جان کر رہ جائیں گے حیران

مہاراشٹر کے ممبئی میں ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ انشورینس سیکٹر کی ایک خاتون انتظامیہ افسر نے اپنے شوہر کی حرکتوں سے تنگ آکر موت کو لگا لگایا ۔

Jun 26, 2019 08:54 PM IST | Updated on: Jun 26, 2019 08:54 PM IST

مہاراشٹر کے ممبئی میں ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ انشورینس سیکٹر کی ایک خاتون انتظامیہ افسر نے اپنے شوہر کی حرکتوں سے تنگ آکر موت کو لگا لگایا ۔ خاتون کی شادی 19 ماہ پہلے ہی ہوئی تھی ۔ خاتون حاملہ تھی ، اس کا شوہر چاہتا تھا کہ وہ اسقاط حمل کروالے ، لیکن خاتون بچے کو جنم دینا چاہتی تھی ۔ اس تنازع سے تنگ آکر خاتون نے پٹنہ سے ممبئی آکر پہلے بچے کو جنم دیا اور پھر موت کو گلے لگا لیا ۔

خاتون نے ایک خودکشی نوٹ بھی چھوڑا ہے ، جس میں شوہر اور اس کے اہل خانہ کو خودکشی کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی خودکشی نوٹ میں خاتون نے اپنے بچہ کیلئے انصاف کی فریاد کی ہے ۔ وہیں اس واقعہ کے بعد سے سبھی ملزمین فرار ہیں۔

بچہ نہیں چاہتا تھا شوہر ، خاتون افسر نے بیٹے کو جنم دینے کے بعد اٹھایا یہ بھیانک قدم ، جان کر رہ جائیں گے حیران

بچہ نہیں چاہتا تھا شوہر ، خاتون افسر نے بیٹے کو جنم دینے کے بعد اٹھایا یہ بھیانک قدم ، جان کر رہ جائیں گے حیران

Loading...

موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹنہ سٹی میں رہنے والی جیوتی بالا کی شادی نومبر 2017 میں سالم پور اہرا کے رہنے والے ومل ورما کے ساتھ ہوئی تھی ۔ جیوتی بالا دی نیو انڈیا انشورینس کمپنی لمیٹڈ میں انتظامی افسر تھیں ۔ ومل بینک آف بروڈہ میں بطور منیجر اترپردیش کام کرتا ہے ۔ 9 جون کو مہاراشٹر کے بسئی میں جیوتی نے اپنی بہن کے گھر پھانسی لگا لی ۔

خودکشی نوٹ کی بنیاد پر مہاراشٹر پولیس نے جیوتی کے شوہر ومل ورما ، سسر وجے ورما ، ساس میرا شرن اور دیگر افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ واقعہ کے بعد سے ہی شوہر اور سسرال والے فرار ہیں ۔ ملزمین کی گرفتاری کیلئے مہاراشٹر پولیس نے سالم پور اہرا میں واقع سسرال ، الہ آباد بینک میں کام کررہی نند اور پی ایچ ای ڈی میں کام کررہے نندوئی تک پہنچنے کی کوشش کی ، لیکن گھر پر تالا بند ملا ۔

Loading...