شرمناک واقعہ : خاتون کی آبروریزی کرکے نکالی فحش تصویریں ، پھر سوشل میڈیا پر کردیا وائرل ، کیس درج– News18 Urdu

شرمناک واقعہ : خاتون کی آبروریزی کرکے نکالی فحش تصویریں ، پھر سوشل میڈیا پر کردیا وائرل ، کیس درج

خاتون کی آبروریزی کرکے ملزم نے اس کی تصاویرنکال لیں اور پھر بعد میں ان فحش تصاویروں کو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردیا ۔ متاثرہ نے اس سلسلہ میں ہفتہ کو معاملہ درج کرایا ہے ۔

Jun 23, 2019 11:59 AM IST | Updated on: Jun 23, 2019 12:00 PM IST

راجستھان میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ الور اجتماعی آبروریزی کے واقعہ کے بعد اب جودھپور میں بھی انسانیت کو شرمسار کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہاں ایک خاتون کی آبروریزی کرکے ملزم نے اس کی تصاویرنکال لیں اور پھر بعد میں ان فحش تصاویروں کو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردیا ۔ متاثرہ نے اس سلسلہ میں ہفتہ کو معاملہ درج کرایا ہے ۔ ملزم فی الحال فرار ہے ۔ پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ گھنونا واقعہ جودھپور کے دیچو تھانہ علاقہ میں پیش آیا ۔ واردات تقریبا 9 دن پرانی ہے ۔ متاثرہ نے اس سلسلہ میں دیڑا گاوں کے رہنے والے روگارام گرگ کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔ پولیس میں درج معاملہ کے مطابق ملزم نے گزشتہ 15 جون کو اس کے ساتھ زبردستی کی اور اس کی تصاویر کھینچ لیں ۔ بعد میں ملزم نے فحش تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔

شرمناک واقعہ : خاتون کی آبروریزی کرکے نکالی فحش تصویریں ، پھر سوشل میڈیا پر کردیا وائرل ، کیس درج

علامتی تصویر

Loading...

متاثرہ نے ہفتہ کو دیچو تھانہ پہنچ کر ملزم کے خلاف معاملہ درج کرایا ۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 ، 365 ، 67 اور 67 اے تحت کیس درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ معاملہ کی جانچ شیر گڑھ پولیس کررہی ہے ۔ پولیس ملزم کی تلاش کررہی ہے ، لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔

Loading...