unmarried player gives birth to a baby in madhya pradesh اسپورٹس اکیڈمی کی غیر شادی شدہ 19 سالہ کھلاڑی نے بچی کو دیا جنم ، وزارت میں مچی افراتفری – News18 Urdu

اسپورٹس اکیڈمی کی غیر شادی شدہ 19 سالہ کھلاڑی نے بچی کو دیا جنم ، وزارت میں مچی افراتفری

کھلاڑی بھوپال کے بڑے تالاب میں پریکٹس کیلئے گئی تھی ۔ وہاں پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں اس نے پری میچیور بچی کو جنم دیا ۔

Mar 13, 2019 02:32 PM IST | Updated on: Mar 13, 2019 02:32 PM IST

بھوپال میں واقع واٹر اسپورٹ اکیڈمی کی ایک غیر شادی شدہ کھلاڑی نے بچی کو جنم دیا ہے ۔ 19 سال کی یہ کھلاڑی کٹنی کی رہنے والی ہے ۔ والدین کی موت کے بعد وہ بھوپال میں ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم میں کھیل اکیڈمی کے ہاسٹل میں رہ رہی تھی ۔ اس خبر کے بعد وزارت میں افراتفری مچ گئی ۔ جانچ کے احکامات دے دئے گئے ہیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ کھلاڑی بھوپال کے بڑے تالاب میں پریکٹس کیلئے گئی تھی ۔ وہاں پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں اس نے پری میچیور بچی کو جنم دیا ۔ خبر پھیلتے ہی ہر طرف افراتفری مچ گئی ۔ اسپتال انتظامیہ نے فورا ہی ٹی ٹی نگر تھانہ کو اس کی اطلاع دی اور گوروی کیندر نے کھلاڑی کا بیان درج کیا ۔ یہ کھلاڑی پہلے کٹنی کے شیلٹر ہوم میں رہتی تھی ۔ والدین کی موت کے بعد وہ بھوپال شفٹ ہوگئی تھی ۔ اس کو واٹر اسپورٹس اکیڈمی کے ہاسٹل میں رکھا گیا تھا ۔

اسپورٹس اکیڈمی کی غیر شادی شدہ 19 سالہ کھلاڑی نے بچی کو دیا جنم ، وزارت میں مچی افراتفری

علامتی تصویر

پتہ چلا ہے کہ یہ سیلنگ کھلاڑی سات مہینے کی حاملہ تھی ۔ اب شیلٹر ہوم اور کھیل محکمہ دونوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کھلاڑی حاملہ تھی اور محکمہ کو اس کا علم کیسے نہیں ہوا ۔ چیف سکریٹری کھیل نے معاملہ کی جانچ کے احکامات دے دئے ہیں۔ انہوں نے کوچ سمیت سبھی کو معاملہ کی جانچ کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے ۔

Loading...

Loading...