شرمناک ! ڈرگس دے کر بیٹی کی تین سالوں تک سوتیلے باپ نے کی آبروریزی ، کیس درج

اترپردیش کے میرٹھ میں ایک مرتبہ پھر رشتوں کو تار تار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک سوتیلے باپ پر اپنی ہی بیٹی کی آبروریزی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

May 19, 2019 10:28 AM IST | Updated on: May 19, 2019 10:28 AM IST
شرمناک ! ڈرگس دے کر بیٹی کی تین سالوں تک سوتیلے باپ نے کی آبروریزی ، کیس درج

ڈرگس دے کر بیٹی کی تین سالوں تک سوتیلے باپ نے کی آبروریزی

اترپردیش کے میرٹھ میں ایک مرتبہ پھر رشتوں کو تار تار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک سوتیلے باپ پر اپنی ہی بیٹی کی آبروریزی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ جمعہ کو پولیس میں شکایت کرتے ہوئے متاثرہ بیٹی کی ماں نے اپنے شوہر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر تین سال سے ڈرگس دے کر سوتیلی بیٹی کی آبروریزی کررہا ہے ۔ ساتھ ہی کہا کہ دوسری خواتین سے بھی اس کے ناجائز تعلقات ہیں ۔ خاتون نے کہا کہ اس کا شوہر پہلے بھی کئی معاملات میں جیل جا چکا ہے ۔

جانکاری کے مطابق جمعہ کو ایس ایس سی دفتر میں ایک خاتون نے پہنچ کر ایس پی کرائم کو بتایا کہ اس کا پہلے شوہر سے طلاق ہوگیا تھا اور اس کے پہلے شوہر سے ایک بیٹی ہے اور وہ اسی کے ساتھ رہ رہی ہے ۔ اس کے بعد 2002 میں اس نے باغپت کے رہنے والے ایک لڑکے سے دوسری شادی کی تھی اور اب میرٹھ میں رہتی ہے ۔ خاتون نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر نشے کی گولیاں دے کر اس کی بیٹی کی زبردستی آبروریزی کرتا ہے ۔ ساتھ ہی کہا کہ نشیلی اشیا کی سپلائی کو لے کر اس کا باپ جیل بھی جاچکا ہے ۔

Loading...

خاتون کا الزام ہے کہ اس کے شوہر کے ایک دیگر عورت کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات ہیں ۔ خاتون نے کہا کہ پولیس میں کسی بھی بات کی شکایت کو لے کر اس کا شوہر کئی مرتبہ بیٹی اور اس کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے ۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا اور رپورٹ آنے کے بعد ہی ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

Loading...