اترپردیش : مدرسہ کے مولانا پر لگا نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا الزام ، گرفتار ، جانچ جاری– News18 Urdu

اترپردیش : مدرسہ کے مولانا پر لگا نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا الزام ، گرفتار ، جانچ جاری

کانپور کے نوبستہ تھانہ حلقہ میں مچھریا علاقہ کے ایک مدرسہ کے مولانا پر نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا الزام لگا ہے ۔

Jun 09, 2019 11:11 PM IST | Updated on: Jun 09, 2019 11:11 PM IST

کانپور کے نوبستہ تھانہ حلقہ میں مچھریا علاقہ کے ایک مدرسہ کے مولانا پر نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا الزام لگا ہے ۔ نابالغ لڑکی نے نوبستہ تھانہ میں ملزم مولانا کے خلاف معاملہ کرایا ہے ، جس کے بعد پولیس نے معاملہ کی جانچ کرتے ہوئے ملزم مولانا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وہیں بچی کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ نابالغ لڑکی مدرسہ میں عالمہ عربی کا کورس کررہی تھی ۔ الزام ہے کہ اتوار کو مدرسہ میں کوئی نہیں تھا اور اس دوران مولانا لڑکی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے گئے اور آبروریزی کی واردات کو انجام دیا ۔ متاثرہ نابالغ لڑکی وہاں سے کسی طرح اپنے گھر پہنچی اور اس بارے میں اپنے اہل خانہ کو بتایا ۔ بیٹی کے ساتھ ہوئے اس واقعہ کو جان کر اہل خانہ کے ہوش اڑ گئے ، جس کے بعد اہل خانہ نے مولانا کے خلاف معاملہ درج کرایا ۔ پولیس نے مولانا کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اترپردیش : مدرسہ کے مولانا پر لگا نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا الزام ، گرفتار ، جانچ جاری

علامتی تصویر

Loading...

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کنبہ نے مولانا کے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کرایا ہے ۔ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ وہیں مولانا کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بچی کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔

Loading...