دو بھائیوں نے مل کر کی بی سی اے طالبہ کی اجتماعی آبرویریزی ، فحش ویڈیو بناکر کی یہ گندی حرکت

پولیس کے مطابق لڑکی کی شکایت پر دو ملزمیں ہمانشو اور دیپانشو کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ہمانشو کو گرفتار کرلیا گیا ہے وہیں دوسرے ملزم دیپانشو کی تلاش میں دبش دی جارہی ہے۔

May 19, 2019 10:11 AM IST | Updated on: May 19, 2019 10:11 AM IST
دو بھائیوں نے مل کر کی بی سی اے طالبہ کی اجتماعی آبرویریزی ، فحش ویڈیو بناکر کی یہ گندی حرکت

علامتی تصویر

میرٹھ ضلع کے کنکر کھیڑا تھانہ حلقہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو بھائیوں کے ذریعہ اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہی نہیں اجتماعی آبروریزی کے بعد دونوں بھائیوں نے فحش ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر ڈالنے کی دھمکی بھی دی ۔ ماملہ میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی شکایت پر دو ملزمیں ہمانشو اور دیپانشو کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ہمانشو کو گرفتار کرلیا گیا ہے وہیں دوسرے ملزم دیپانشو کی تلاش میں دبش دی جارہی ہے۔ بی سی اے کی طالبہ نے اپنے گاوں کے ہی رہنے والے دو بھائیوں کے خلاف اغوا اور اجتماعی آبروریزی کا کیس درج کرایا ہے ۔ الزام ہے کہ دونوں بھائیوں نے فحش ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر ڈالنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔

Loading...

طالبہ نے اس معاملہ کی اطلاع اہل خانہ کو دی اور پھر کنکر کھیڑا تھانہ  میں اجتماعی آبروریزی اور اغوا کا معاملہ درج کرایا گیا ۔ کنکڑ کھیڑا تھانہ کے ایک افسر نے کہا کہ طالبہ کی شکایت پر دونوں بھائیوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ سال بھی لڑکی نے ملزمین کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کرایا تھا ۔ بعد میں پنچایت میں دونوں کے درمیان سمجھوتہ کرادیا گیا تھا  ۔

Loading...