تانترک کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کیلئے شوہر ڈال رہا تھا دباو ، بیوی نے منع کیا تو کردی ایسی گھنونی حرکت– News18 Urdu

تانترک کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کیلئے شوہر ڈال رہا تھا دباو ، بیوی نے منع کیا تو کردی ایسی گھنونی حرکت

اترپردیش کے علی گڑھ سے خبر آرہی ہے کہ یہاں ایک خاتون کو شوہر نے گنگا میں ڈبو کر مار دیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے اپنے شوہر کے کہنے پر بھی تانترک سے جنسی تعلقات قائم نہیں کئے ۔

Jun 14, 2019 10:25 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 10:25 PM IST

اترپردیش کے علی گڑھ سے خبر آرہی ہے کہ یہاں ایک خاتون کو شوہر نے گنگا میں ڈبو کر مار دیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے اپنے شوہر کے کہنے پر بھی تانترک سے جنسی تعلقات قائم نہیں کئے ۔ شوہر مسلسل بیوی پر ڈھونگی تانترک کے ساتھ ناجائز تعلقات بنانے کا دباو ڈال رہا تھا اور انکار کرنے پر اس نے بیوی کا قتل کردیا ۔

جمعرات کو پولیس نے خاتون کی لاش گنگا سے برآمد کی ۔ پولیس نے خاتون کے شوہر اور سادھو کے خلاف قتل کا کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ گنگیری کے گاوں رتروئی کے رہنے والے راجیش کمار نے تھانہ دادو میں تحریری رپورٹ میں کہا ہے کہ بدھ کو وہ گاوں کے ہی جے کمار کے ساتھ گنگا اشنان کیلئے سنکارا گیا تھا ۔ گنگا اشنان سے پہلے سنکارا میں اپنی بہن رجنی کے گھر پہنچا ۔

تانترک کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کیلئے شوہر ڈال رہا تھا دباو ، بیوی نے منع کیا تو کردی ایسی گھنونی حرکت

علامتی تصویر

Loading...

بہن نے بتایا کہ شوہر پریم پال آئے دن مار پیٹ کرتا ہے ، منی سنکارا گھاٹ آشرم پر رہ رہے سادھو سے ناجائز تعلقات بنانے کیلئے دباو ڈال رہا ہے ۔ اس نے بہنوئی پریم پال کو بلایا اور سمجھا کر معاملہ کو رفع دفع کردیا ۔ اس کے بعد بہن بہنوئی گنگا کنارے کھیتوں میں چارہ لینے چلے گئے اور ہم لوگ اشنان کیلئے گنگا گھاٹ پہنچ گئے ۔

شام تقریبا پانچ بجے اشنان کرنے کے بعد بہن کے کھیت پر گیا تو دیکھا کہ پریم پال اس کی بہن رجنی کو گنگا ندی کے بیچ میں لے جارہا تھا ، وہ چیخ رہی تھی ، اس نے بہنوئی کو آواز دی تو وہ رجنی کو ڈبو کر بدایوں کی جانب بھاگ گیا ۔ اطلاع ملنے پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے غوطہ خوروں کی مدد سے دیر شام تک خاتون کی لاش کی تلاش کی ، لیکن پتہ نہیں چلا ۔ تاہم جمعرات کو غوطہ خوروں نے پھر تلاش کی اور شام تقریبا پانچ بجے لاش برآمد کرلی گئی ۔

Loading...