گھر سے زبردستی اٹھاکر لڑکی کی دو مرتبہ کی آبروریزی ، چیخنے پر کی یہ شرمناک حرکت– News18 Urdu

گھر سے زبردستی اٹھاکر لڑکی کی دو مرتبہ کی آبروریزی ، چیخنے پر کی یہ شرمناک حرکت

ملزم لڑکے نے گھر میں سورہی لڑکی کا رومال سے منہ اور ہاتھ باندھ دیا اور گھر کے پیچھے لے جاکر دو مرتبہ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا

May 16, 2019 10:37 AM IST | Updated on: May 16, 2019 10:38 AM IST

چھتیس گڑھ کے کوریا کے بیکنٹھ پور میں ایک شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں نوجوان نے گھر میں گھس کر ایک لڑکی کی آبروریزی کی ۔ ملزم لڑکے نے گھر میں سورہی لڑکی کا رومال سے منہ اور ہاتھ باندھ دیا اور گھر کے پیچھے لے جاکر دو مرتبہ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا ۔ ساتھ ہی جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے جائے واقعہ سے فرار ہوگیا ۔ اس واقعہ سے خوفزدہ لڑکی نے چار دن بعد یہ بات اپنے اہل خانہ کو بتائی ، جس کے بعد پولیس نے ملزم لڑکے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پولیس پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے بتایا کہ وہ چرامری کے گودری پارا میں اپنی بھابھی کے گھر میں رہتی ہے اور رات میں سبھی گھرمیں کھانے کے بعد سورہے تھے ، اسی دوران تقریبا 11.30 بجے ایک لڑکا گھر میں داخل ہوا اور لڑکی منہ رومال سے باندھ دیا اور شور مچانے پر منہ کو ہاتھ سے دبا دیا تھا اور کھینچ کر گھر کے باہر لے گیا ۔ مخالفت کرنے پر ملزم نے متاثرہ لڑکی کے ساتھ مار پیٹ کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے دو مرتبہ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا ۔

گھر سے زبردستی اٹھاکر لڑکی کی دو مرتبہ کی آبروریزی ، چیخنے پر کی یہ شرمناک حرکت

علامتی تصویر

Loading...

جان سے مارنے کی دھمکی سے خوفزدہ متاثرہ نے اس وقت یہ بات کسی کو نہیں بتائی ۔ لیکن بعد میں متاثرہ نےہمت کرکے واقعہ کے بارے میں چچا اور بہن کو بتادیا ۔ وہیں متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے معاملہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Loading...