بالی ووڈ بے بی ڈول سنی لیون اب میڈم توساد کی بنیں گی زینت ، 200 سے زائد خصوصی پیمائش

Jan 19, 2018 05:06 PM IST | Updated on: Jan 19, 2018 05:06 PM IST

نئی دہلی: بالی ووڈ کی بے بی ڈول سنی لیون اب میڈم توساد کی زینت بنیں گی۔ سنی لیون کا موم کا پتلا دہلی کے میڈم توساد میوزیم میں لگایا جائے گا۔ اسے دوسری مشہور شخصیات کے پتلوں کے ساتھ نمایاں کیا جائے گا۔ لندن سے آئے ماہر فنکاروں کا ایک وفد ممبئی میں سنی سے ملا، جہاں انہوں نے 200 سے زاید خصوصی پیمائش اور تصاویر لیں تاکہ ایک مصدقہ سائز کی تشکیل کی جا سکے۔

انہوں نے کہا ’’میں دہلی کے میڈم توساد میوزیم میں اپنا پتلا لگائے جانے کے لئے منتخب کئے جانے پر میڈم توساد کی شکر گزار ہوں۔ یہ پہلا موقع ہے جب میں نے سيٹنگ دی ہے اور اس حیرت انگیز تجربے کے لئے میں پوری ٹیم کی شکر گزار ہوں‘‘۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ میوزیم میں کٹرینہ کیف، مادھوری دکشت، کرینہ کپور خان، سلمان خان، کپل شرما، سچن تندولکر جیسےکئی اسٹارز کے پتلے ہیں۔

بالی ووڈ بے بی ڈول سنی لیون اب میڈم توساد کی بنیں گی زینت ، 200 سے زائد خصوصی پیمائش

بالی ووڈ بے بی ڈول سنی لیون۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز