مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش رچنے پر ماڈل پریتی جین کو تین سال قید بامشقت کی سزا

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں ممبئی کے ایک سیشن کورٹ نے آج ماڈل پریتی جین تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے

Apr 28, 2017 04:52 PM IST | Updated on: Apr 28, 2017 04:53 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور فلمساز مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں ممبئی کے ایک سیشن کورٹ نے آج ماڈل پریتی جین تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔پہلے مدھور بھنڈارکر کے خلاف پریتی جین نے عصمت دری کا کیس بھی کی تھا ۔ سیشن کورٹ نے مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش کے معاملے میں آج ماڈل پریتی جین کو قصوروار قرار دیا۔

استغاثہ کے مطابق ستمبر 2005 میں پریتی جین نے گینگسٹر ارون گولی کے قریبی ساتھی نریش پردیشی کو مسٹر مدھور بھنڈارکر کو قتل کرنے کی سپاری دی تھی ، اور تقریبا اس کے ایک سال بعد اس نے مدھور بھنڈار کر کے خلاف عصمت دری کا کیس درج کرایا تھا۔ الزام ہے کہ پریتی جین نے نریش پردیشی سے رابطہ کیا تھا اور اسے مسٹر بھنڈارکر کو قتل کرنے کے لئے مبینہ طورپر 75 ہزار روپے بھی دیئے تھے۔ تاہم، جب یہ کام انجام نہيں دیا جاسکا ، تو اس نے اپنے پیسے واپس دینے کو کہا تھا۔ جس کے بعد یہ معاملہ گینگسٹر ارون گولی کے پاس پہنچا تو اس نے اپنے آدمیوں کے ذریعہ پولس کو الرٹ کردیا تھا۔

مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش رچنے پر ماڈل پریتی جین کو تین سال قید بامشقت کی سزا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز