ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار مہیش بابو کے ہمراہ نظرآئیں گی کیٹرینہ کیف

Jan 12, 2019 08:31 PM IST | Updated on: Jan 12, 2019 08:31 PM IST

بالی وڈ کی باربی گرل کیٹرینہ کیف جنوبی ہند کی فلموں کے سپراسٹار مہیش بابو کے ساتھ نظر آسکتی ہیں۔ کیٹرینہ کیف ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت ‘ میں کام کررہی ہیں۔ وہ جنوبی ہند فلموں کے سپراسٹار مہیش بابو کے ساتھ بھی فلم کرسکتی ہیں ۔مہیش بابو ان دنوں اپنی فلم ’مہارشی‘ میں مصروف ہیں۔

یہ فلم اپریل میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فلمساز سوکمار کے ساتھ ایک دیگر فلم کرنے والے ہیں جس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم ابھی اسکرپٹنگ مرحلے میں ہے اور اس کی کاسٹنگ کا کام بھی چل رہا ہے۔ اس فلم میں مہیش بابو کے اپوزٹ کیٹرینہ کیف کو لینے کی بات ہورہی ہے۔

ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار مہیش بابو کے ہمراہ نظرآئیں گی کیٹرینہ کیف

کٹرینہ کیف

بالاآخر فلم میکرس نے کیٹرینہ کو فلم کے لئے اپروچ کرنے کا من بنا لیا ہے۔ اگر وہ اس پروجیکٹ کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کرتی ہیں تو یہ ان کے کیریئر کی تیسری تیلگو فلم ہوگی۔ اس سے پہلے وہ وینکٹیش دگوباتي کے ساتھ ’مالسوري‘ اور نندامري بالاكرشنا کے ساتھ’الاری پڈوگو‘ نامی فلمیں کر چکی ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز