فلم پدماوتی تنازع : اب یکم دسمبرکو ریلیز نہیں ہوگی فلم ، جلد ہی نئی تاریخ کے اعلان کا امکان

Nov 19, 2017 06:03 PM IST | Updated on: Nov 19, 2017 06:03 PM IST

نئی دہلی: چتوڑ کے سسودیا حکمرانوں کی ملکہ کے کردار پر مرکوز سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم 'پدماوتي' کی ریلیز کی تاریخ پر تعطل برقرار ہے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔فلم میں رانی پدماوتي کو علاء الدین خلجی کے سامنے گھومر رقص کرتے ہوئے دکھائے جانے والے مناظرکے خلاف ملک بھر میں راجپوت سماج مظاہرہ کررہا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ دیگر قدیم خیالات رکھنے والے افراد بھی اس فلم سے نالاں وناراض ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر وایا کام 18 نے آج جاری ایک بیان میں اس فلم کی ریلیز سے متعلق بتایا کہ فی الوقت اس پر تعطل ہے تاہم، نئی تاریخ کاجلد ہی اعلان کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فلم کو یکم دسمبر 2017 کو ریلیز کیا جانا تھا، لیکن فلم سازوں نے رضاکارانہ طور پر اسے فی الوقت موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلیز کی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

فلم پدماوتی تنازع : اب یکم دسمبرکو ریلیز نہیں ہوگی فلم ، جلد ہی نئی تاریخ کے اعلان کا امکان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز