Live Results Assembly Elections 2018

ملیشیا حکومت ڈاکٹر ذاکر نائک کو ہندوستان کے حوالہ کرنے پر رضامند

نئی دہلی۔ معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ہندوستان کے حوالہ کرنے سے متعلق ملیشیا نے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

Nov 09, 2017 11:11 AM IST | Updated on: Nov 09, 2017 11:11 AM IST

نئی دہلی۔ معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ہندوستان کے حوالہ کرنے سے متعلق ملیشیا نے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ گزشتہ کچھ مدت سے ملیشیا میں پناہ لینے والے ذاکر نائک کا اب ہندوستان واپسی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ملیشیا کی حکومت نے کہا ہے کہ اگر حکومت ہند ان کی حوالگی کا مطالبہ کرتی ہے تو وہ ذاکر نائک کو اس کے حوالہ کر دے گی۔

انقلاب میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، ملیشیا حکومت کے اس رخ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ ذاکر نائک کو ہندوستان کو سونپنے کے لئے تیار ہے۔ ملیشیا کے نائب وزیر اعظم زاہد حمیدی نے کہا کہ اگر حکومت ہند ذاکر نائک کی حوالگی کے لئے درخواست دے گی تو وہ انہیں سونپ دیں گے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابھی اس تعلق سے ان کے پاس کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی ہے۔

ملیشیا حکومت ڈاکٹر ذاکر نائک کو ہندوستان کے حوالہ کرنے پر رضامند

ڈاکٹر ذاکر نائیک: فائل فوٹو

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ فی الحال ذاکر نائک کا پاسپورٹ منسوخ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ذاکر نائک نے ابھی تک ملیشیا کے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا تھا کہ وہ ذاکر نائک کی حوالگی کے لئے ملیشیا سے درخواست کریں گے۔ ذاکر نائک پر نوجوانوں میں مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے کا الزام ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز