سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا اور تیز گیند باز ملنگا کا پاکستان جانے سے انکار

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹوینٹی ٹوینٹی میچ میں اپنی ٹیم کو لاہور بھیجنے کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا ہے

Oct 17, 2017 08:28 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 08:28 PM IST

کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹوینٹی ٹوینٹی میچ میں اپنی ٹیم کو لاہور بھیجنے کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا ہے تاہم کپتان اپل تھرنگا اور فاسٹ بالر سرنگا لکمل اور لست ملنگا نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا ہے۔ سری لنکا کے چالیس کرکٹرز نے گز شتہ ہفتے اپنے کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر تیسرے ایک روزہ میچ کا مقام تبدیل کرانے کی درخواست کی تھی جسے بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اتوار کو مسترد کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وکٹ کیپر کوشل پریرا فٹنس ٹیسٹ پاس ہونے کی صورت میں سری لنکا کی تینوں ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں قیادت کر یں گے۔

سرنگا لکمل دو ہزار نو میں لاہور میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے سات سری لنکن کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے منیجر اسنکا گروسنہا نے ابوظہبی میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم کھلاڑیوں کے سیکورٹی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لاہور میں ٹیم کا قیام چوبیس گھنٹے سے بھی کم ہوگا۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا اور تیز گیند باز ملنگا کا پاکستان جانے سے انکار

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز