مانچسٹر حملہ : 14 ویں ملزم کی گرفتاری

May 29, 2017 04:07 PM IST | Updated on: May 29, 2017 04:07 PM IST

لندن۔  مانچسٹر میں گزشتہ ہفتے ایک کنسرٹ کے دوران ہوئے خود کش حملے کے سلسلے میں پولیس نے 14 ویں ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے ٹويٹ کرکے کہا کہ گزشتہ پیر کو ہوئے حملے کی تحقیقات کے تحت شہر کے جنوب مغرب سے ایک 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کافی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ابھی تک گرفتار ہوئے چودہ لوگوں میں سے دو کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا گیا جبکہ 12 دیگر ملزمان سے پوچھ گچھ کے لئے حراست میں رکھا گیا ہے۔

مانچسٹر حملہ : 14 ویں ملزم کی گرفتاری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز