ٹرمپ مخالف ہونے کے الزامات کے دفاع میں اترے فیس بک بانی مارک زکربرگ، کہی یہ بات

Sep 28, 2017 11:39 AM IST | Updated on: Sep 28, 2017 11:39 AM IST

واشنگٹن : سوشل میڈیا فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں کمپنی کے کسی بھی طرح کے کردار کا دفاع کرتے ہوئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ مخالف ہونے والے بیان کو مسترد کردیا۔ مسٹر زکربرگ نے مسٹر ٹرمپ کے الزامات کے جواب میں کہا کہ روسی ایجنٹ نے فیس بک پر اشتہارات خرید لیا اور 2016 میں امریکہ میں صدارتی انتخابات سے پہلے سیاسی کشیدگی پیدا کرنے کے لئے فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنائے ۔

مسٹر زکربرگ نے فیس بک پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا، ’’امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخاب میں انٹرنیٹ عوام کے ساتھ جڑنے کا اہم ذریعہ تھا۔ اس کے علاوہ یہ امیدواروں کی اہلیت کے بارے میں بھی جاننے کا بہترین طریقہ تھا‘‘۔

ٹرمپ مخالف ہونے کے الزامات کے دفاع میں اترے فیس بک بانی مارک زکربرگ، کہی یہ بات

سوشل میڈیا فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ۔ فائل فوٹو

فیس بک کے بانی، فیس بک پر غلط معلومات کی وجہ سے انتخابی نتائج تبدیل کیئے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سوچ پاگلپن کی عکاس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک نے تقریباً 20 لاکھ لوگوں ووٹ لینے کے لئے ترغیب دی ۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے فیس بک کو ٹرمپ مخالف بتاتے ہوئےکہا تھا فیس بک ہمیشہ ٹرمپ مخالف تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز