فیس بک کے سی ای او اور بانی مارک زکربرگ دوسری بیٹی کے والد بنے

Aug 29, 2017 02:41 PM IST | Updated on: Aug 29, 2017 02:41 PM IST

نئی دہلی۔ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور بانی مارک زکربرگ دوسرے بچے کے والد بن گئے ہیں۔ ان کی بیوی پرسیلا چان نے دوسری بیٹی کو جنم دیا۔ مارک زکربرگ نے فیس بک کے ذریعے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا نام ’اگست‘ رکھا گیا ہے اور ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر میں زکربرگ اپنی بیوی، بڑی بیٹی میکسما زکربرگ اور ننھی پری کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک کھلا خط بھی شیئر کیا ہے۔ خط میں اگست کا ذکرکرتے ہوئے، سی ای او نے لکھا، ’’میں اور تمہاری ماں دونوں بہت پرجوش ہیں۔ جب تمہاری بہن پیدا ہوئی تو، اس وقت بھی ہم نے دنیا کے بارے میں بھی ایک خط لکھاتھا اب تمہارای پیدائش ہوئی ہے،تم ایک ایسی دنیا میں رہوگی جہاں تمہیں بہتر تعلیم ملے گی ، بیماریاں کم ہوں گی ، طاقتور سماج اور بہتر مساوات ہوں گی‘‘۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دوسری بیٹی کی آمد سے، پرسیلا اور میں بیٹی اگست کی آمدسے بہت خوش ہیں۔ زکربرگ نے پہلی بیٹی کی 2015 میں پیدائش پر ایک کھلا خط لکھا۔ اس وقت، زکربرگ نے فیس بک پرلکھی اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ اور پرسیلا کمپنی کے 99 فیصد حصص کو صدقے میں دے دیں گے۔ اس وقت ان حصص کی قیمت تقریبا 45 ارب ڈالر تھی۔ انہوں نے لکھا کہ اس کی اپنی بیٹی میکس اور دیگر بچوں کو اس دنیا میں رہنے کے لئے بہتر جگہ بنا سکیں ۔

فیس بک کے سی ای او اور بانی مارک زکربرگ دوسری بیٹی کے والد بنے

مارک زکربرگ نے فیس بک کے ذریعے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا نام ’اگست‘ رکھا گیا ہے اور ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

سی ای او نے خط میں لکھا کہ تمہاری نسل ہمارے مقابلے میں بہترزندگی گزارے گی ۔حال میں سائنس اور ٹیکنالوجی مسلسل آگے بڑھ رہی ہے، ایسے میں تم ہم سے زیادہ بہتر زندگی گزارو گی اور اس میں ہماری ذمہ داری بھی اہم ہے۔ تمہارے مستقبل کے بارے میں فکرکے لئے ہم ہیں اور تمہاری نسل کے لئے اس دنیا کو بہتر بنانے کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اگست، 'ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز