متالی راج بلے بازی میں دوسرے نمبر پر ، ٹاپر سے صرف 5 پوائنٹس کا فاصلہ

Jul 17, 2017 09:16 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 09:16 PM IST

نئی دہلی :  ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے خواتین کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ پونم راوت اور سمرتی مدھانا نے بھی اپنی شاندار کارکردگی سے پائدان پر اچھی چھلانگ لگائی ہے ۔ ہندستان کی متالی راج بلے بازی میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکی ہیں جب کہ ان کا ٹاپ پر موجود میگ لیننگ سے صرف 5 پوائنٹس کا فاصلہ باقی رہ گیا ہے۔ پونم راوت 12 درجے ترقی سے 19ویں اور سمرتی مدھانا 8 درجے ترقی پاکر 29ویں بیٹنگ پوزیشن پر ہیں۔

خاتون ورلڈ کپ میں ناکامیوں میں الجھی پاکستانی کرکٹرز نے بھی آخر اچھی خبرسن لی ہے ، رینکنگ میں ثنا میر نے ایک ساتھ 18 درجے کی چھلانگ سے 37ویں پوزیشن پالی، گیند بازی میں نشرح سندھو کو بھی 13 درجے ترقی مل گئی۔

متالی راج بلے بازی میں دوسرے نمبر پر ، ٹاپر سے صرف 5 پوائنٹس کا فاصلہ

خاتون ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا سفر انتہائی مایوس کن رہا، پورے ایونٹ میں ایک بھی فتح اس کے ہاتھ نہیں آئی تاہم کچھ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر اچھا کھیل پیش کرنے کا صلہ رینکنگ میں مل گیا۔ان میں کپتان ثنا میر سرفہرست ہیں، انھوں نے بیٹنگ رینکنگ میں ایک ساتھ 18 درجے ترقی پاتے ہوئے 37ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز