دبئی میں پاکستان کے مشہور اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کو سیکورٹی کلیئرنس کے نام پر طیارہ سے اتارا گیا

May 11, 2017 11:32 PM IST | Updated on: May 11, 2017 11:32 PM IST

دبئی : پاکستان کے مشہور اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کو سیکورٹی کلیئرنس کا حوالہ دیتے ہوئے اس وقت طیارہ سے اتار دیا گیا ، جب وہ سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ ٹورنٹو کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق مولانا طارق جمیل آفریدی کےساتھ ٹورنٹو جارہےتھے، جہاں آفریدی کی فاؤنڈیشن کیلئے چیریٹی ڈنر میں انہیں شرکت کرنی تھی۔

خبروں کے مطابق کینیڈا امیگریشن حکام کی ہدایت کے بعد طارق جمیل کو فلائٹ سے اتارا گیا۔ اس سلسلہ میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ طارق جمیل کو اتارنے کے بعد سبھی کارروائیاں پوری کی گئیں تاکہ وہ ٹورنٹو کے لئے اگلی پرواز پکڑ سکیں۔ شاہد آفریدی کے مطابق مولاناطارق جمیل کے پاس کینیڈا کا ویزہ موجود تھا۔

دبئی میں پاکستان کے مشہور اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کو سیکورٹی کلیئرنس کے نام پر طیارہ سے اتارا گیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز